فحش فلمیں کیس: راج کندرا نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

ممبئی،ستمبر۔ بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے فحش فلمیں بنانے کے کیس میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔میڈیا کے مطابق عدالتی ریمانڈ پر جیل میں موجودراج کندرا نے ممبئی کی مقامی عدالت میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔ جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فحش فلمیں بنانے کے کیس میں پیش کی گئی چارج شیٹ میں میرے خلاف کوئی واضح ثبوت نہیں، کیس کی تحقیقات تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔ مجھے اس کیس میں جان بوجھ کر ’بلی کا بکرا‘ بنایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ ممبئی کرائم برانچ نے 19 جولائی کو فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپلی کیشز کے ذریعے نشر کرنے کے الزام میں راج کندرا کو گرفتار کیا تھا۔ کرائم برانچ نے ان کے گھر اور دفترسے کمپیوٹر سرورز اور70 فحش فلمیں برآمد کی تھی، جنہیں راج کندرا کے پرسنل اسسٹنٹ امیش کمات نے مختلف پروڈکش ہاؤسز کی مدد سے شوٹ کیا تھا۔ممبئی کرائم برانچ نے حال ہی میں راج کندرا سمیت کیس میں نامزد 4 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے، جس میں ملزمان کے خلاف فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپس کے ذریعے نشر کرنے کے الزمات عائد کیے گئے ہیں۔تحقیقات کرنے والی ایجنسی کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ ’Hotshots‘ کو راج کندرا ذاتی طور پر چلاتے رہے اور اس پر غیر اخلاقی ویڈیو بھی اپلوڈ کی گئیں۔

Related Articles