عوام کے بھیجنے سے پہلے بی جے پی نے یوگی کو گھر بھیجا:اکھلیش
لکھنؤ:جنوری۔سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ان کے آبائی ضلع گورکھپور سے امیدوار بنائے جانے پر کہا کہ قبل اس کے یوگی 11تاریخ کو گھر جاتے بی جے پی نے انتخابات سے پہلے ہی یوگی کو گھر بھیج دیا ہے۔اکھلیش نے ہفتہ کو پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یوگی جی کو عوام گھر بھیجنے والے تھے لیکن اس سے پہلے ہی بی جے پی نے انہیں گھر بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہا’مجھے خوشی ہے کہ پارٹی نے انہیں سیدھے ان کے گھر بھیج دیا۔ پہلے انہیں اجودھیا پھر متھرا سے میدان میں اتارنے کی بات کہی گئی۔ یوگی جو بی جے پی کے رکن نہیں ہیں اس لئے انہیں گھر بھیج دیا گیا۔ اس کے لئے ہم بی جے پی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ایس پی کے امیدواروں کی فہرست کے سوال پر اکھلیش نے کہا’ ہوسکتا ہے کہ امیدواروں کی فہرست نہ آئے امیدواروں کو سیدھے فارم ’اے‘ اور’بی‘ دے دئیے جائیں۔ کیونکہ کورونا کا خطرہ ہے۔حالانکہ بعد میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی امیدواروں کی فہرست اور انتخابی منشور کا اعلان کریں گے۔خاتون امیدواروں کی تعداد کے سوال پر انہوں نےکہا کہ جہاں کوئی خاتون امیدوار جیتنے کی حالت میں ہوگی وہاں سے ٹکٹ دیں گے انہوں نے کہا’ہم ہارنے کے لئے کسی بھی خاتون کو امیدوار نہیں بنائیں گے‘۔دوسری پارٹیوں کے اراکین اسمبلی کو ایس پی میں شامل کئے جانے کے سوال پر اکھلیش نے کہا’ میں بی جے پی سے کہنا چاہتا ہوں کہ میں بی جے پی کے کسی بھی ایم ایل اے کو ایس پی میں شامل نہیں کرونگا۔ بی جےپی کو جس ایم ایل اے کا بھی ٹکٹ کاٹنا ہے کاٹے‘ ایس پی کی حکومت بننے پر نائب وزیر اعلی کا عہدہ کسی دیں گے، سوال پوچھے جانے پر انہوں نےکہا’ نائب وزیر اعلی جیسا کوئی عہدہ نہیں ہے‘۔جمعہ کو ایس پی دفتر میں ورچول ریلی کی جگہ بھیڑ جمعہ ہونے کی وجہ الیکشن کمیشن کے ذریعہ کی گئی کاروائی کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ پارٹی کے سبھی کارکنوں سے اپیل ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے سبھی ہدایات پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ’ آج ہمارے پارٹی دفتر میں نوٹس چسپاں کیا گیا ہے۔ میں ایس پی کے سبھی کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ گھر میں رہیں۔ اپنے اسمبلی میں رہیں۔کووڈ پروٹوکول پر عمل کریں۔