شیوراج آج دہلی دورہ، نریندر مودی سے ملاقات کریں گے

بھوپال ، ستمبر۔مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان آج دہلی دورے پر جائیں گے ۔ وہ وہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے انہیں’ دیوارنیا‘ اسیکم کے بارے میں آگاہ کرائیں گے ۔سرکاری معلومات کے مطابق مسٹرچوہان فصل کی پیداوار، تنوع اور زراعت میں اختراع کے ساتھ ہی وزیر اعظم سے ڈیجیٹل ہیلتھ سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے ۔ مسٹر چوہان ریاست میں عوامی فلاح و بہبود اور’ سورج ابھیان‘ کے تحت جاری مختلف پروگراموں سے بھی آگاہ کرائیں گے۔ مسٹر چوہان مدھیہ پردیش میں چلائی جانے والی مرکزی اعانت یافتہ اسکیموں کی پیش رفت کے بارے میں بھی مسٹر مودی کو آگاہ کرائیں گے ۔ وہ کیمپا فنڈ اورڈی ایم ایف فنڈ کے بہتر استعمال پر تبادلہ خیال کرکے وزیر اعظم مودی سے رہنمائی حاصل کریں گے ۔

Related Articles