سیاسی مفاد کے لئےنامکمل رہائش گاہوں کی تقسیم میں جلدی غیرمناسب:مایاوتی

لکھنؤ:اکتوبر۔ وزیر اعظم رہائش اسکیم(شہری) کے تحت 75ہزار مستفیدین کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ چابھی دئیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے منگل کو کہا کہ انتخابی فائدے کے لئے غریبوں کو آواس دستیابی کا کام جلدبازی میں نامکمل نہیں ہونا چاہئے۔محترمہ مایاوتی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا’ بی ایس پی کے نقش قدم پر چل کر بی جے پی کے ذریعہ یو پی میں غریبیوں کے لئے رہائش گاہوں کی فراہمی کا کام انتخابی مفاد کی تکمیل کے لئے جلد بازی میں نامکمل نہیں ہونا چاہئے بلکہ پروجکٹ کو پورا ہونے پر ان کا صحیح طریقے سے افتتاح و تقسیم ہو تو بہتر ہے تاکہ اس کا صحیح فائدہ لوگوں کو مل سکے۔انہوں نے کہا کہ’ویسے انتخابات کے نزدیک آنے پر یہاں زیادہ تر پروجکٹوں کا سنگ بنیاد و نامکمل اسکیموں کا افتتاح وغیرہ کرنے کا جو غلط رواج قائم ہے اس سے ان کے پورا نہ ہونے پر مفادعامہ و عوامی فلاح دونوں بری طرح سے متاثر ہوتا ہے۔جب کہ ترقی کا عمل غیر منقطع جاری رہنا چاہئے۔پی ایم رہائشی اسکیم کے تحت ملنے والی رہائش گاہوں میں تقریبا 82فیصدی تقسیم خواتین کے نام کئے جانے کے مسٹر مودی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک دیگر ٹوئٹ میں بی ایس پی سربراہ نے کہا’ مفاد عامہ و عوامی فلاں کی مختلف سرکاری اسکیموں وغیرہ و دیگر معاشی فائدے گھر کی خواتین کے نام ہی سیدھے ان کے بینک کھاتے میں دئیے جانے کا روان بی ایس پی میعاد میں ہی بڑے پیمانے پر شروع ہوگیا تھا۔ جسے سیاسی مفاد کے تحت چاہ کر بھی بھلانا مشکل ہے۔

Related Articles