رنویر سنگھ کےہیئر اسٹائل پر میمز کی بھرمار
ممبئی، ستمبر -اپنے منفرد انداز کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا کی زینت بنے رہنے والے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی انوکھی تصویر وائرل ہوگئی جس کے بعد ٹوئٹر پر میمز کا سمندر اْمنڈ آیا۔سوشل میڈیا پر زیر گردش تصویر میں رنویر سنگھ نے دو پونیاں باندھی ہوئی ہے اور وہ کالا چشمہ پہنے کافی پْراعتماد نظر آرہے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ رنویر سنگھ کی یہ تصویر اْس وقت لی گئی جب وہ اداکار کیارا اڈوانی اور رام چرن کی فلم کی لاؤنچنگ تقریب میں شریک تھے۔اب مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے رنویر سنگھ کی تصویر کو لیکر مزاحیہ میمز شیئر کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔انمول نامی صارف نے ’وائی فائی‘ کی ڈیوائس کے ساتھ رنویر سنگھ کو مِلا دیا۔ایک صارف نے لکھا کہ ’مجھے اپنا بچپن یاد آگیا کہ جب میری والدہ میرا ایسا ہیئر اسٹائل بناتی تھیں۔‘چنچل نامی صارف نے بالی ووڈ فلم ’پھر ہیرا پھیری‘ کی مزاحیہ میم شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اسٹائل ہے بابو بھیا، رنویر کا اسٹائل ہے۔‘ایک صارف نے اداکار شکتی کپور کی ایک فلم کی تصویر شیئر کی جس میں اْنہوں نے پونی باندھی ہوئی تھی۔صارف نے اپنی میم میں لکھا کہ ’رنویر سنگھ شکتی کپور سے مْتاثر ہوگئے۔‘