رامپور میں ہر انسان’اعظم‘ ہے:عبداللہ
رامپور:فروری۔اترپردیش کی سوار اسمبلی حلقے سے سماج وادی پارٹی(ایس پی) امیدوار عبداللہ اعظم نے پیر کو کہا کہ رامپور کا ہر انسان ان کے والد محمد اعظم خان کے لئے الیکشن لڑرہا ہے۔شہر کے ڈگری کالج میں ووٹنگ کرنے کے بعد عبداللہ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نئے انڈیا میں چار کسانوں کو کچلنے والا ضمانت پر باہر آجاتا ہے جبکہ بچوں کی تعلیم کے لئے یونیورسٹی بنانے والا جیل کے اندر ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں ہر انسان اعظم خان ہے۔ ہر انسان الیکشن لڑرہا ہے۔ پہلے مرحلے میں ایس پی۔ آر ایل ڈی اتحاد کو کافی عوامی حمایت ملی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں اس سے ابھی اچھا مظاہرہ ہوگا۔ آج بھی ترقی اور آگے بھی یہی رہے گا۔ اعظم خان نے رامپور کو ترقی یافتہ شہروں میں لاکھڑاکیا ہے۔ایس پی لیڈر نے الیکشن لڑرہے نوابوں پر طنز کستے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھر کے باہر کی سڑک بھی نہیں بنوا پائے تو وہ ترقی کی بات کیا کرتے ہیں۔ یوگی اور مودی حکومت پر طنز کستے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں کئے گئے۔