بنگال میں 15 سے 18 سال کے بچوں کی ویکسینیشن شروع ہوگئی
کلکتہ، جنوری۔مغربی بنگال میں بھی پیر کی صبح سے 15-18 سال کی عمر کے نوجوانوں کی ویکسینیشن شروع ہو گیا ہے۔ ویکسین لگوانے والے بچوں کی تعداد 48 سے 50 لاکھ کے درمیان ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ نئے رہنما خطوط کے مطابق، راجدھانی کلکتہ سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں ویکسینیشن شروع ہو گئی ہے۔ ریاستی صحت خدمات کے ڈائریکٹر (DHS) ڈاکٹر اجے چکرورتی نےکہا کہ ریاستی حکومت نے ایک ماہ میں 48 لاکھ بچوں کو ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے لیے اسکولوں میں ویکسینیشن کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن یکم جنوری سے شروع ہو گئی ہے۔کلکتہ کے تمام میڈیکل کالجوں اور اسپتالوںاور 37 اربن ہیلتھ سینٹرز (UPHCs) میں 15-18 سال کے بچوں کےلئے کوویڈ ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ریاست میں کل 479 بلاکس اور ایک یو ایل بی فی بلاک/یو ایل بی اسکول میں ویکسینیشن شروع ہو چکی ہے۔ بعد ازاں اسے 338 اسپتالوں میں شروع کیا جائے گا۔ تعلیمی سیشن کے لیے اسکول بند رہیں گے، تاہم ویکسینیشن کا پروگرام جاری رہے گا۔