بنگال میں سی بی آئی کے ڈی آئی جی اکھلیش کمار سنگھ کورونا سے متاثر
کلکتہ، جنوری۔مغربی بنگال میں سی بی آئی کے ڈی آئی جی اکھلیش کمار سنگھ کورونا کا شکار ہوگئے ہیں اوروہ اس وقت ہوم آئسولیشن میں ہیں۔کورونا کی تیسری لہر میں سی بی آئی کے دفتر میں کئی افسران اور عملے سمیت کل 45افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ سی بی آئی ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی سی بی آئی دوسری بار کورونا کاشکار ہوئے ہیں۔ وہ پہلے بھی ایک بار کورونا کا شکار ہوچکے تھے۔ وہ اپنے گھر میں ہی رہ کر ڈاکٹر کے مشورے پر علاج کرارہے ہیں ۔سی بی آئی ذرائع کے مطابق وہ کچھ عرصے سے بیمار محسوس کر رہے تھے۔ پھر اس کے بعد انہوں نے کورونا کی جانچ کرائی تو رپورٹ مثبت آئی -اس کے بعد سے وہ فی الحال ہوم آئسولیشن میں ہیں۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر علاج جاری ہے۔ انہیں کھانسی اور ہلکا بخار تھا۔ فی الحال ان کی حالت مستحکم ہے۔کورونا کی تیسری لہر میں پولیس اہلکاروں سے لے کر افسران تک کورونا کے شکاری ہورہے ہیں ۔کلکتہ پولس ہیڈ کوارٹر لال بازارمیں بڑی تعداد میں افسران کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ۔اسی طرح نظام پیلس اور سی جی او کمپلیکس میں ایک کے بعد ایک افسر کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں۔