ایمیزون-فیوچر کا تنازعہکو طول دینے کی کوشش سے سپریم کورٹ کی ناراضگی

نئی دہلی، فروری۔ ایمیزون نے منگل کے روز فیوچر گروپ کے خلاف قانونی تنازعہ کے مقدمے میں سات صفحات پر مشتمل تحریری دلیل پیش کرنے کی اجازت طلب کی، جسے سپریم کورٹ نے اس مقدمے کو طول دینے کی کوشش قرار دیتے ہوئے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے اس مقدمے کو صرف گھسیٹنے کی حکمت عملی قرار دیا اور ایمیزون کے وکیل سے پوچھا کہ کیا یہ عدالت کی فہم کو کم سمجھنے کی کوشش ہے ۔چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایمیزون سات صفحات پر مشتمل تحریری دلائل دینا چاہتا ہے تو فیوچر کو بھی جواب داخل کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ ایسی صورت میں یہ معاملہ طول پکڑتا رہے گا۔اس سے قبل، سپریم کورٹ نے فیوچر گروپ کی درخواست پر دیوالیہ ہونے کی کارروائی سے متعلق بینک کے نوٹس کو منسوخ کرنے کے معاملے میں اپنا حکم محفوظ کر لیا تھا۔فیوچر گروپ کے وکیل کے وی وشواناتھن نے ایمیزون کی درخواست کی مخالفت کی اور دلیل دی کہ یہ غیر منصفانہ عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایمیزون کو اس دن تحریری دلیل داخل کرنے کی درخواست کرنی چاہئے تھی جس دن سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

 

Related Articles