ابھیشیک بنرجی اورا ن کی اہلیہ روجیربنرجی نے ای ڈی کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ میں اپیل کی

کلکتہ،ستمبر۔ ای ڈی کے ذریعہ پوچھ تاچھ کیلئے دہلی بلائے جانے کے خلاف ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی اور ان کی اہلیہ روجیرہ بنرجی نے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ ابھیشیک بنرجی اور روجیرہ بنرجی کے وکیل روپین بہلائی نے ایک بیان میں الزام لگایا کہ ابھیشیک اور روجیرہ بنرجی کے خلاف کول گھوٹالے کی بنیاد پر الزامات سب مغربی بنگال میں لگائے گئے ہیں۔ اس کے باوجود ابھیشیک اور روجیرہ بنرجی کو بار بار سیاسی مقاصد کے لیے دہلی طلب کیا جارہا ہے۔ابھیشیک بنرجی کے وکیل نے مزید الزام لگایا کہ نہ تو ابھیشیک اور نہ ہی روجیرہ بنرجی کو ان کے خلاف الزامات کے بارے میں واضح طور پر آگاہ کیا گیا ہیاور نہ ہی انہیں ایف آئی آر کی کوئی کاپی دی گئی۔ ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری نے 6 ستمبر کو دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پیش ہوئے تھے جہاں ان سے تقریبا 9 گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔ انہیں ای ڈی نے دوبارہ طلب کیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ابھیشیک کو اگلے ہفتے 21 ستمبر کو دوبارہ دہلی طلب کیا گیا ہے۔ ابھیشیک کے وکیل نے الزام لگایا گیا کہ ای ڈی روجیرہ بنرجی کو دہلی بلا رہی ہے یہ جاننے کے باوجود کہ وہ دو بچوں کی ماں ہیں۔ جب کہ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی کا کلکتہ میں ایک مکمل علاقائی دفتر ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ ابھیشیک اور روجیرہ کے وکیل نے یہ بھی یاد دلایا کہ ای ڈی نے اس معاملے میں تحقیقات کے لیے کئی دیگر خواتین سے ان کے گھر میں پوچھ گچھ کی تھی۔ ابھیشیک کے وکیل نے مرکزی حکومت کے تحت ای ڈی کے تفتیشی عمل کی شفافیت پر بھی سوال اٹھایا۔ ای ڈی کو ان کے الزامات، دھمکیوں، انتقام اور بہتان کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ای ڈی کی اس غیر قانونی اور یکطرفہ کارروائی کے لیے ابھیشیک اور روجیرہ بنرجی دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے پر مجبور ہیں۔

Related Articles