آج بینک کھلے رہیں گے، انڈین بینکس ایسوسی ایشن سے سمجھوتے کے بعد بینک یونینوں کی تین روزہ ملک گیر ہڑتال ملتوی

نئی دہلی، سرکاری شعبے کے بینکوں کے افسران اور ملازمین کی یونینوں نے انڈین بینکس ایسوسی ایشن (آئی بی اے) کے ساتھ بات چیت کے بعد مجوزہ تین روزہ ملک گیر ہڑتال ملتوی کر دی ہے۔ ہڑتال ملتوی ہونے کے بعد پیر کے روز بینک کھلے رہیں گے اور معمول کے مطابق کام کاج ہوگا۔
یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز (یو ایف بی یو) نے پیر سے تین روزہ ہڑ

 

تال کی اپیل کی تھی۔ یہ ہڑتال بینکوں کی ششماہی کلوزنگ کے دوران تجویز کی گئی تھی۔ بینک یونینوں کے اہم مطالبات میں ہفتے میں پانچ دن کام کرنے کا نظام نافذ کرنا بھی شامل ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق، اتوار کی دیر رات آئی بی اے کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں بینک یونینوں کو ان کے مطالبات پر یقین دہانی کرائی گئی، جس کے بعد ہڑتال ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔یو ایف بی یو نے ایک بیان میں کہا کہ باقی ہفتہ کے دنوں کو تعطیل قرار دینے کے معاملے پر غور و خوض کے لیے آئی بی اے اور یو ایف بی یو کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی فوری طور پر تشکیل دی جائے گی۔ کمیٹی تمام ممکنہ متبادل پر غور کرے گی اور تمام متعلقہ فریقوں سے بات چیت کے بعد ایسا حل تلاش کرے گی جو تمام اسٹیک ہولڈرز، خصوصاً صارفین، کے لیے قابلِ قبول ہو۔
بینک یونینوں نے کہا کہ ہڑتال ملتوی ہونے کے باعث پیر کے روز بینک کھلے رہیں گے اور معمول کی بینکاری خدمات جاری رہیں گی۔

Related Articles