راہل گاندھی کی تمام ووٹروں سے بلا خوف و خطر ووٹ کرنے کی اپیل
نئی دہلی، فروری۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو تمام ووٹروں سے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ ملک میں خوف کا ماحول ہے اور اس خوف کو ختم کرنے کے لیے تمام ووٹروں کو باہر نکل کر ووٹ دینا چاہیے اور جو حکومت خوف کا ماحول بنا رہی ہے اسے اقتدار سے باہر کا راستہ دکھانا چاہیئے۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا’’ ملک کو ہر ڈر سے آزاد کرو، باہر آؤ اور ووٹ کرو۔ قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے آج 11 اضلاع کی 58 اسمبلی نشستوں کیلئے پہلے مرحلے کی پولنگ ہورہی ہے۔