بنگال میں تاجرکا گولی مار کر قتل
کولکتہ،فروری ۔مغربی بنگال کے مشرقی بردھمان ضلع میں تین موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے ایک تاجر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور اس سے دو لاکھ روپے لوٹ لئے۔لاٹری ایجنٹ حامد علی خان اپنی دکان بند کرنے کے بعد موٹرسائیکل سے گھر واپس جا رہے تھے کہ انہیں رائنا میں حملہ آوروں نے روکا اور منگل کی دیر رات قریب سے گولی مار دی۔ جس کے بعد اسے بردھمان میڈیکل کالج واسپتال لے جایا گیا، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ بدمعاش حامد کا بیگ لے کر فرار ہو گئے جس میں تقریباً 2 لاکھ روپے تھے۔دریں اثنا ہوڑہ پولیس نے بدھ کو کہا کہ انہوں نے بیلیئس روڈ پر لوہے کے تاجر کو لوٹنے کے الزام میں ایک کیب ڈرائیور سمیت تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ تینوں نے منگل کی دوپہر تاجر سے ایک کروڑ روپے لوٹ لیے تھے۔