مغربی بنگال حکومت راج بھون کو معلومات فراہم نہیں کررہی ہے:گورنر
کلکتہ ،جنوری ۔مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے آج وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ریاستی حکومت سرکاری کام کاج سے متعلق کوئی بھی معلومات فراہم نہیں کررہی ہے۔دھنکرنے دعویٰ کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 16 کے مطابق ریاستی حکومت انہیں کام کاج سےمطلع کرنے کی پابند ہے۔ریاستی حکومت نے حال ہی میںپیگاسیس جاسوسی معاملہ ، ریاست میں صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری اور ورلڈ بنگال گلوبل ٹریڈ کانفرنس (BGBS) کے انعقاد کے اخراجات ، ماں کینٹین چلانے کی لاگت، گورکھا لینڈ کی علاقائی انتظامیہ سے متعلق معلومات فراہم نہیں کررہی ہے۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو لکھے خط میں دھنکر نے الزام لگایا کہ پہلے بھی اس معاملے میں خط لکھا گیا ہے۔گورنر نے ممتا بنرجی کے نام کو ٹوئٹر پر پوسٹ کرنے کے بعد لکھاہے کہ’’یہ ریاستی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ گورنر کی طرف سے مانگی گئی معلومات فراہم کرے‘‘حکومت کوئی معلومات نہیں چھپا سکتی ۔یہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔ جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتاہے۔منگل کو یوم جمہوریہ سے پہلے گورنراسمبلی میں بی آر امبیڈکر کے مجسمہ پر پھول چڑھانےکے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں امن و امان کی صورت حال بہتر نہیں ہے۔ دھنکر نے کہاکہ بنگال میں ووٹروں کو آزادی نہیں ہے۔ جمہوریت میں ووٹر سب سے اہم ہوتے ہیں۔ بنگال میں جمہوریت خطرے میںہے۔۔ پریس کانفرنس کے کچھ دیر بعد اسپیکر بمان بنرجی نے گورنر کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گورنر آئین اور اسمبلی دونوں کی توہین کررہے ہیں۔ بدھ کو یوم جمہوریہ کی تقریب میں گورنروزیر اعلیٰ سے ملنے آئے۔ انہوں نے سلام کیا تو وزیر اعلیٰ نے بھی سلام کیا۔ تاہم وہ گورنر کی طرف زیادہ توجہ دیتے نظر نہیں آئیں۔ وزیر اعلیٰ کی طرف جھکتے ہوئے گورنر کچھ کہتے نظر آئے۔ لیکن وزیر اعلیٰ کو اس وقت بھی لاتعلق کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعلیٰ گورنر کی طرف توجہ دئیے بغیر اسپیکر سے بات کرنے لگی۔