کورونا ٹیکہ کاری مہم میں 160.43 کروڑ زیادہ ٹیکے لگائے گئے
نئی دہلی، جنوری۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 70 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین دی گئی ۔ مجموعی طور پر ٹیکہ کاری کی تعداد 160.43 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 70 لاکھ 49 ہزار 779 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ اسی کے ساتھ آج صبح 7 بجے تک 160 کروڑ 43 لاکھ 70 ہزار 484 ویکسین دی جا چکی ہے۔وزارت نےبتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے تین لاکھ 47 ہزار 254 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ ان کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 20 لاکھ 18 ہزار 825 ہو گئی ہے۔ یومیہ پوزیٹیوٹی ریٹ 17.94 فیصد ہو گیا ہے۔وزارت نے کہا کہ دریں اثناء 251777 دو لاکھ 51 ہزار 777 افراد کو کووڈ سے صحتیا ب ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 60 لاکھ 58 ہزار 806 افراد کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ریکوری ریٹ 93.50 فیصد ہے۔کووڈ کے نئے ویریئنٹ اومیکرون سے 9692 افراد متاثر پائے گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 19 لاکھ 35 ہزار 912 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک 71.15 کروڑ افراد کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔