عرصے سے بند سنیما ہال میں آتشزدگی
کلکتہ ،جنوری۔کلکتہ شہر کے مرکزی علاقے ملک بازار میں بند سنیما ہال’ پارک شو ہاؤس‘ میں آگ لگ گئی۔ یہ سینما ہال عرصہ دراز سے بند ہے۔ 5 فائر انجن گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے ۔اس کی وجہ سے چاروں طرف کالے دھوئیں پھیل گئے ہیں۔گزشتہ دو گھنٹےکی مشقت کے بعد فائر بریگیڈ کے جوانوں پر آگ کے پر قابو پالیا ہے۔کرسیاں اور اسکرین جل کر تباہ ہوگیا ہے۔ بالکونی کو نقصان پہنچا ہے۔ تہہ خانے سے بھی آگ کے شعلےنظر آرہے ہیں۔عمارت سے ٹوٹنے کی آوازیں آرہی ہیں ۔ممکن ہے کہ چھت گر رہے ہیں ۰ جگہ جگہ آگ لگی ہوئی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ آگ پر قابو پانے میں کچھ وقت لگے گا۔مقامی لوگوں کے مطابق یہاںایک ہفتہ قبل بھی آگ لگی تھی۔ اس کے بعد بجلی کا کنکشن بھی منقطع کردیا گیا تھا۔ ایسے میںیہ ہے کہآگ کیسے لگی؟ لوگوں کو شبہ ہے کہ کوئی جان بوجھ کر آگ لگارہا ہے۔فائر فائٹرز کے مطابق سینما ہال کافی عرصے سے بند ہے۔ اس لیے اس آگ میں جانی نقصان کا کوئی امکان نہیں ہے۔ آگ کو باہر پھیلنے سے روکنے کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔یہاں سے قریب میں ایک اسپتال بھی اس لئے آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔فائر فائٹرز کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ پروجیکٹر روم سے لگی۔ آس پاس بہت سی دکانیں ہیں۔ اس میں بہت سے آتش گیر مادے ہوسکتے ہیں۔اس کے علاوہ سنیما ہال سے ملحقہ علاقہ گنجان آبادی والا ہے۔گلی کو بند کردیا گیا ہے۔