ڈبل انجن والی حکومت ہونے سے منی پور میں تبدیلی کی ہوا:مودی
امپھال ،جنوری۔ وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ مرکز اور منی پور میں ڈبل انجن والی حکومت کے ہونے سے ریاست میں تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔مسٹر مودی نےیہاں ہاپتا کانگجی بنگ میں 4800 کرو ڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے 22 ترقیاتی پروجیکٹوں کا رسمی طورپر افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔مسٹر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ منی پور میں پچھلے چھ فیصد گھروں میں نل سے پانی کے کنیکشن تھے،لیکن اب 60 فیصد گھروں میں یہ سہولت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے’جل جیون مشن‘ کے تحت یہ صد فیصد ہوجائے گا اور یہاں ہر گھر میں جلد ہی نل کا پانی مہیا ہوگا۔