کم طلباء والے اسکولوں کو’ آدرش ودیالیوں‘ میں تبدیل کریں : راوت

نینی تال، مئی۔اتراکھنڈ کے وزیرتعلیم دھن سنگھ راوت نے کہا کہ اچھی تعلیم اور سہولیات فراہم کرانے کے لیے ریاست میں پانچ سے کم طلباء والے اسکولوں کو بند کرکے ان کو ’آدرش ودیالیوں‘ میں تبدیل کریں ۔ ڈاکٹر راوت نے ہفتے کے روز پتھورا گڑھ میں ایجوکیشن افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد یہ بات کہی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ پانچ سے کم طلباء والے دو تین اسکولوں کو ایک ’آدرش ودیالیہ‘ میں تبدیل کیا جائے ۔ انہوں نے ایک بلاک میں کم از کم دو آدرش ودیالیہ قائم کرنے کی تجویز دی ۔ انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے تحت 15 طلباء کے لیے ایک ٹیچر دستیاب کرانے والے اترا کھنڈ پہلی ریاست ہو گی ۔ انہوں نے ایجوکیشن افسران کو ہدایت دی کہ وہ 100 دنوں کے اندر ضلع کے تمام سکولوں میں بجلی، پانی، فرنیچر، کھیلوں کے سامان وغیرہ کے انتظامات کریں ۔ اس کے ساتھ انہوں نے تباہ شدہ سکولوں کی تجدید کاری اورچاردیواری کی تعمیر کی ہدایات بھی جاری کیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن اسکولوں نے اپنے اسکول کےاحاطے کی رجسٹریشن نہیں کرائی ہے وہ جلد اس کو یقینی بنائیں اوراسکولوں کو تھری ڈی پینٹنگ سے آراستہ کریں۔

Related Articles