گونمنٹ میڈکل کالج بارہمولہ کے آکسیجن پلانٹ میں دھماکہ،2 ٹیکنیشنز زخمی
سری نگر،دسمبر ۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج باہمولہ کے ایک آکسیجن پلانٹ میں رساؤ سے ہونے والے دھماکے میں دو ملازم جھلس کر زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج باہمولہ میں پیر کی صبح ایک آکسیجن پلانٹ میں لیکیج ہونے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ٹیکنیشنز زخمی ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ منتقل کیا گیا۔زخمی ٹیکنیشنز کی شناخت 25 سالہ آصف مشتاق بٹ ولد محمد اشرف بٹ ساکن دلنہ بارہمولہ اور 30 سالہ محمد سلیم خان ولد غلام نبی خان ساکن کنڈلی باغ بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے۔