سعودی ولی عہد سے وزیرکھیل اور چیمپیئنز لیگ کی فاتح الہلال کلب کے کھلاڑیوں کی ملاقات
ریاض،دسمبر۔سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے 2021 کی اے ایف سی چیمپئنز لیگ جیتنے اوراگلے فیفا کلب ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی الہلال فٹ بال کلب کی ٹیم اور مملکت کے وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے ملاقات کی ہے۔ولی عہد نے سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر، الہلال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے صدرواراکین اور فٹ بال کلب کے تکنیکی اور انتظامی عملہ سے بھی ملاقات کی۔سعودی پریس ایجنسی نے خبردی ہے کہ ولی عہدشہزادہ محمد نے الہلال کے عہدہ داروں اور کھلاڑیوں کو ان کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے اور انھیں کہا کہ ’’وہ عالمی سطح پر مملکت کا نام بلند کرنے کے لیے مزید کوششیں جاری رکھیں‘‘۔گذشتہ ماہ سعودی فٹ بالر ناصرالدوسری نے ایشیائی چیمپئنز لیگ کے فائنل میچ میں اب تک کا تیز ترین گول اسکور کیا تھا۔الہلال نے الریاض میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی کوریا کے پوہانگ اسٹیلرز کلب کے خلاف 2-0 سیفتح حاصل کی تھی۔اس طرح ریکارڈ چوتھا کانٹی نینٹل ٹائٹل جیت لیا تھا۔الدوسری کی 25 میٹرڈرائیو نے فٹ بال کو گھڑی پر 16 سیکنڈ کے ساتھ لی جون کے گول کے ٹاپ کارنر میں پہنچا دیا تھا۔اس طرح انھوں نے محمد کلون کا 16 سالہ ریکارڈ توڑ دیا تھااور1991، 2000ء اور 2019ء میں کامیابیوں کے بعد سعودی عرب کو چوتھے ٹائٹل کا حق دارقرار دلوا دیا تھا۔