گوا میں بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کیلئے نہیں آئی ہوں:ممتا بنرجی
کلکتہ ،دسمبر ۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج گوا میں اخبارات اور میڈیا کے ایڈیٹروں سے ملاقات کے درمیان میں دعویٰ کیا ہے کہ گوا میں ترنمول کانگریس کی قیادت والی حکومت بنے گی، انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی گوا میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان دراڑ ڈالنے کیلئے نہیں آئی ہے۔ بلکہ ہم اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔تاہم ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا اس وقت بی جے پی کے خلاف صرف ترنمول کانگریس ہی مقابلہ کررہی ہے۔گوامیں بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے الزامات کا ممتا بنرجی گوا دورے کے دورا دفاع کرتی ہوئی نظر آئیں، بی جے پی نے کہا ہے کہ ترنمول کانگریس کی آمد ان کیلئے فائدے مند ہوگی۔کیوں کہ ممتا بنرجی کی پارٹی کی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں کے ووٹوں میں تقسیم ہوگی اور اس کا فائدہ بی جے پی کو ہوگا۔کانگریس نے بھی ممتا بنرجی اور بی جے پی کے درمیان ساز باز ہونے کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتا بنرجی کانگریس کے خلاف محاذ آرائی کرکے بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کررہی ہے۔ممتا بنرجی نے آج گوا میں کہا کہ گوا میں ترنمول ایم جی پی کی اتحادی حکومت اقتدار میں آئے گی۔ ہم نے اپنا فیصلہ کر لیا ہے۔دیگر پارٹیوں کا ہمارے اتحاد میں خیرمقدم ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بنگال میں تبدیلی لانے کیلئے آئی ہوں کانگریس کو جواب دیتے ہوئے، ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر کانگریس بنگال میں ترنمول کے خلاف لڑ سکتی ہے، تو گوا میں ترنمول کانگریس انتخابات کیوں نہیں لڑسکتی ہیں۔ممتا بنرجی نے دعوی کیاکہ ترنمول کانگریس 1996 میں قائم ہوئی تھی۔ ممتای بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کے خلاف آج کوئی نہیں لڑنہیں رہا ہے۔ بی جے پی کو شکست دینے کے لیے مجھے آگے آنا پڑا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر وہ اقتدار میں آئیں تو حکومت گوا کے عوام ہی چلائیں گے۔ الیکشن جیتنے کے بعد گوا آئیں گی اور ریاست کی بہتری کے لیے منصوبہ بندی کریں گی۔ممتا بنرجی کے ساتھ ابھیشیک بنرجی نے بھی پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے خطاب کیا۔