سونوسود کے سیاست میں آنے کے خوف سے اداکار کے خلاف بعض افراد کی مہم
حیدرآباد نومبر۔تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راماراو نے کہا ہے کہ بعض افراد اداکار سونو سود کے سیاست میں آنے کے خوف سے ان کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سونو سود ان کے خلاف آئی ٹی اور ای ڈی کے چھاپے بھی مارے گئے۔وزیر موصوف نے آج حیدرآباد کے ایچ آئی سی سی میں تلنگانہ سوشل امپیکٹ گروپ کے زیراہتمام کوویڈ وارئیرس کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے سونو سود کی شخصیت کو نیچا دکھانے کی کوشش پر بھی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ سونو سود ایک حقیقی ہیرو ہیں۔ان کو ایسی چیزوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کووڈ کی وبا کے دوران سونو سود نے مشکل وقت میں پریشان افراد کی خدمت کی اور ان کے کام نے ان کی خدمات سے دنیا کی توجہ مبذول کرائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے آفت کے وقت سب کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنا آسان ہے اور ذمہ داری سے خدمت کرنا بہت اچھا کام ہے۔ اداکار سونو سود نے کہا کہ اگر کے تارک راما راو جیسا لیڈر ہو تو ان جیسے لوگوں کی عوام کی خدمت کرنے کی ضرورت نہ ہوتی۔ اس موقع پر سونو سود نے وزیر تارک راما راو کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ کئی بہت افراد نے کووڈ کی وباء کے ساتھ اپنی نوکری، پڑھائی اور پیاروں کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مدد کرنا ان کا اگلا چیلنج ہے۔ انہوں نے جموں سے کنیا کماری تک امدادی پروگرام کئے۔سونو سود نے کہا کہ ایک تارک راما راوکا دفتر تھا جس نے تلنگانہ میں ان کے کاموں میں مدد کی۔