بی جے پی کی نئی ایگزیکٹو میں 344 ارکان شامل
نئی دہلی ، اکتوبر ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج شردیہ نوراتری کے پہلے دن اپنی قومی ایگزیکٹو کا اعلان کیا ، جس میں کل ملاکر 344 لیڈروں کو مختلف ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا کہ پارٹی صدر جگت پرکاش نڈا نے قومی ورکنگ کمیٹی ، خصوصی مدعو ارکارن اور مستقل مدعو ارکان کو مقرر کردیا ہے۔ نیشنل ورکنگ کمیٹی میں 80 ممبر ہیں ، جن میں خاص طور پر وزیر اعظم نریندر مودی ، سینئر لیڈر ایل کے اڈوانی ، ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی ، مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ ، نتن گڈکری ، امیت شاہ ، راجیہ سبھا میں ایوان کے لیڈر پیوش گوئل ، حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے مرکزی وزیر جیوتیرادتیہ سندھیا اور سبھی قومی عہدیدار شامل ہیں۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ قومی ورکنگ کمیٹی میں 50 خصوصی مدعو اور 179 مستقل مدعو کو شامل کیا گیا ہے ، جن میں وزیر اعلیٰ ، نائب وزیر اعلیٰ ، سابق وزیر اعلیٰ ، سابق نائب وزیر اعلیٰ ، قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسلوں میں لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر، ریاستی صدور ، ریاستی انچارج ، شریک انچارج، ریاستی تنظیم کے جنرل وزراء اور منتظمین کو شامل کیا گیا ہے۔بی جے پی نیشنل ورکنگ کمیٹی میں درج ذیل نام شامل ہیں – نریندر مودی ، ایل کے اڈوانی ، مرلی منوہر جوشی ، راج ناتھ سنگھ ، امت شاہ ، نتن گڈکری ، پیوش گوئل ، وشال جولی ، کنا لکشمی نارائن ، کرن رجیجو ، بیجوئے چکرورتی ، روی شنکر پرساد ، گری راج سنگھ بھگیرتی دیوی ، نیتانند رائے ، سروج پانڈے ، اجے چندرکر ، لتا یوسینڈی ، ڈاکٹر ہرش وردھن ، ایس جے شنکر ، میناکشی لیکھی ، رمیش بیدھوڑی ، منوج تیواری ، شریپد نائک ، پرشوتم روپالا ، منسکھ مانڈویا ، بھوپندر یادو ، کرشن پال سنگھ گرجر ، سنیتا دجل ، انوراگ سنگھ ٹھاکر ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ ، درخشان اندرابی ، پرہلاد جوشی ، نرملا سیتارمن ، وی مرلی دھرن ، کممنام راج شیکھرن ، نریندر سنگھ تومر ، وریندر کھٹک ، جیوتیرادتیہ سندھیا ، نروتم مشرا ، پرکاش جاوڈیکر ، ونئے سہسترا بودھ ، چترا کشورے دھرمیندر پردھان ، جویل اورم ، اشونی وشنو ، نماسیویم ، ہردیپ سنگھ پوری ، سوم پرکاش ، اوم پرکاش متھور ، گجندر سنگھ شیخاوت ، ارجن رام میگھوال ، جسکور مینا ، پون رادھاکرشنن ، جی کشن ریڈی ، جیتندر ریڈی ، وویک وینکٹسوامی ، جی رام موہن ٹما بھومک ، اجے بھٹ ، ستپال مہاراج ، وجے بہوگنا ، مہندر ناتھ پانڈے ، سمرتی ایرانی ، مختار عباس نقوی ، سنتوش گنگوار ، سادھوی نرنجن جیوتی ، دارا سنگھ چوہان ، سوامی پرساد موریہ ، برجیش پاٹھک ، سنجیو بالیان ، انیل جین ، متھن چکرورتی ، دنیش ترویدی ، سوپن داس گپتا ، بھارتی گھوش ، انیربان گنگولی اور ڈاکٹر مکٹ ادھیکاری۔بی جے پی نیشنل ورکنگ کمیٹی میں خصوصی مدعو ارکان میں تپیر گاؤ ، تپن کمار گوگوئی ، منگل پانڈے ، گوپال ٹھاکر ، پریم کمار ، نند کشور یادو ، ارون ساؤ ، لالو بھائی پٹیل لیفٹننٹ جنرل سبرت ساہ ، وشوجیت رانے ، مووین گوڈینو ، رمیلہ بین بارا ، سندیپ سنگھ ، پریا سیٹھی ، غلام محمد میر ، انناپورنا دیوی ، امیش جادھو ، پی کے کرشناداس ، ای سریدھرن ، ایڈ تاشی گالسن ، کویمما کویا ، فوگن سنگھ کولستے ، سندھی رائے ، سدھیر منگٹیواڑ ، آشیش شیلار ، لدارم ناگواانی ، بدھ دھن چکما ، پائوانگ کونیاک ، بسنت کمار پانڈا ، ہرجیت سنگھ گریوال ، ارون چترویدی ، کیلاش اگروال ، ایچ راجہ ، خوشبو سندر ، وجے شانتی ، راجندر اتالہ ، ریوتی تریپورہ ، اجے تمتا ، ہیما مالنی ، ریٹائرڈ جنرل وی کے سنگھ ، انیل راج بھر ، بی ایل ورما ، لکشمی کانت واجپائی ، انوراگ شرما ، جینتا رائے ، راجیو بنرجی ، اشوک لہڑی ، دیوشری چودھری ، روپا گنگولی اور محفوظہ خاتون۔اس کے علاوہ 12 بی جے پی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ ، آٹھ نائب وزیر اعلیٰ ، 18 سابق وزرائے اعلیٰ اور نو سابق نائب وزیر اعلیٰ قومی ورکنگ کمیٹی میں شامل ہیں۔ قومی ایگزیکٹو میں بی جے پی قانون ساز پارٹی کے 14 لیڈر ، 37 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ریاستی صدور ، ان ریاستوں کے انچارج ، تنظیم کے جنرل سکریٹری شامل ہیں۔