سوشل میڈیا کے پاس ایسی طاقت ہے جسے وہ کنٹرول نہیں کرسکتا: وائٹ ہاؤس
واشنگٹن،اکتوبر۔وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا نے ثابت کر دیا ہے کہ اس میں ایسی طاقت ہے جسے وہ کنٹرول نہیں کر سکتا۔وائٹ ہاؤس کا خیال ہے کہ سوشل میڈیا کی ویب سائٹس کواصلاح کی ضرورت ہے اور اسے داخلی قوانین سے زیادہ مضبوطی سے کنٹرول کیا جانا چاہیے۔دنیا بھر میں فیس بک کے صارفین نے اطلاع دی ہے کہ وہ اس کے سوشل میڈیا ایپلی کیشنز تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ ان میں مین نیٹ ورک، فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام ، اور میسجنگ سروس واٹس ایپ شامل ہیں۔کل پیر کو ہونے والے تعطل میں ایمیزون اور ’گوگل‘ سائٹس کے علاوہ دنیا بھر میں کمپنی کی خدمات بھی شامل ہیں۔’ڈاؤن کریکر‘ویب سائٹ کے مطابق نیویارک میں صبح 54: 11 بجیایک لاکھ 25 ہزار فیس بک صارفین نے ایپ تک رسائی میں مشکلات کی شکایت کی۔ جبکہ کم از کم 000، 98 لوگوں نے انسٹاگرام کے ساتھ مسائل،000، 35 لوگوں نے کہا کہ وہ واٹس ایپ تک رسائی میں مشکل پیش کررہے ہیں۔فیس بک ایپلی کیشن نیٹ ورک میں اوسطا 2.7 ارب سے زیادہ صارفین ہیں۔