منی پور تشدد: یوپی کے لوگوں کی مدد کے لیے سی ایم یوگی نے دی ہدایت

راحت کمشنر کو سونپی گئی کوآرڈینیشن کی ذمہ داری

لکھنو:مئی۔وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منی پور تشدد میں پھنسے یوپی کے لوگوں کی مدد کی اپیل کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ کو ہدایت دی ہے۔ اس کے لیے ریاستی راحت کمشنر کے دفتر کو منی پور حکومت کے ساتھ تال میل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سکریٹری سنجے پرساد نے منی پور کے چیف سکریٹری سے بات کی اور ممکنہ مدد کی درخواست کی۔ریاست کے 80 سے زیادہ نوجوان بھی منی پور میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان نوجوانوں کے دل کی دھڑکن ہر وقت بڑھ رہی ہے۔ کیونکہ تشدد کی گرمی وہاں کے تعلیمی اداروں تک پہنچ رہی ہے۔ یہی نہیں، این آئی ٹی امپھال (منی پور) کے قریب فائرنگ اور بم دھماکے ہوئے ہیں۔ طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رات کے وقت لائٹس بند کریں اور باہر نہ نکلیں۔

 

Related Articles