شرد پوار نے این سی پی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا

ممبئی، مئی۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار نے منگل کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔اپنی سوانح عمری لوک مانجھے سنگتی کی ریلیز کے بعد اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے مسٹر پوار نے کہا کہ میں این سی پی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں جانتا ہوں کہ کہاں توقف کرنا ہے۔ ‘‘مسٹر پوار کے استعفیٰ کے اعلان کے فوراً بعد این سی پی کارکنوں نے پارٹی دفتر کے باہر زبردست احتجاج کیا۔وہ مسٹر پوار سے استعفیٰ کا اعلان واپس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت تک نہیں جائیں گے جب تک مسٹر پوار اپنے استعفیٰ کا اعلان واپس نہیں مسٹر پوار نے 2015 میں این سی پی کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔z

Related Articles