کوئی بھی پارٹی کے نظم و ضبط سے اوپر نہیں : ابھیشیک
کولکتہ/سلیگُڑی، اپریل ۔ ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے مغربی بنگال میں پنچایتی انتخابات سے قبل دو ماہ طویل ‘جونو سنجوگ یاتراشروع کی ہے۔ ساتھ ہی مسٹر بنرجی نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی کے نظم و ضبط سے اوپر نہیں ہے اور کوئی بھی پارٹی کو انتخابی ٹکٹ کے لیے بلیک میل نہیں کرسکتا۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ اور بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے مسٹر بنرجی نے کہا کہ یہ جمہوریت ہے، میں کسی کو کمزور تصورنہیں کر رہا ہوں، لیکن کوئی بھی پارٹی کے نظم و ضبط سے بالاتر نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا، ’’کوئی بھی پارٹی کو انتخابی ٹکٹ کے لیے بلیک میل نہیں کر سکتا۔ ‘ترنمول نابو جوار (ترنمول میں نئی لہر) مہم ایسے امیدواروں کو سامنے لائے گی جو درحقیقت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں گے۔انہوں نے کہا، ’’کچھ شرارتی عناصر ہیں جنہوں نے آپ کےاور وزیر اعلیٰ کے درمیان دیوار کھڑی کر دی ہے۔ ہم ترنمول نابو جوار کے ذریعے اس دیوار کو گرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔