فلائی دبئی کے طیارے میں نیپال سےاڑان کے بعدآگ لگ گئی

کٹھمنڈو،اپریل۔فلائی دبئی کی کٹھمنڈوسے دبئی جانے والی پرواز کے ساتھ اڑان بھرنے کے دوران میں پرندہ ٹکراگیا ہے جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی لیکن اب یہ طیارہ متحدہ عرب امارات کے شہردبئی جا رہاہے۔خبروں کے مطابق نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان جگن ناتھ نیرولا نے ایک بیان میں بتایا کہ فلائی دبئی کے بوئنگ 737-800 طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔طیارے میں 167 مسافر سوار تھے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نیایک ٹویٹ میں کہاکہ فلائی دبئی کی پروازنمبر576 (بوئنگ 737-800) کٹھمنڈوسے دبئی کی پروازاب معمول کے مطابق ہے اور فلائٹ پلان کے مطابق اپنی منزل دبئی جا رہی ہے۔فلائی دبئی کے ترجمان نے بتایا کہ طیارہ مقامی وقت کے مطابق رات00 بج کر 14 منٹ پر دبئی پہنچنے والا ہے۔

Related Articles