محمد شہاب الدین نے بنگلہ دیش کے 22ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
ڈھاکہ، اپریل ۔ بنگلہ دیش کے 22 ویں صدر محمد شہاب الدین نے پیر کو حلف لیا۔ا سپیکر شیریں شرمین چودھری نے آج صبح 11 بجے بنگ بھون دربار ہال میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں نئے صدر کو عہدے کا حلف دلایا۔ اس دوران سبکدوش ہونے والے صدر محمد عبدالحمید بھی موجود تھے جنہوں نے مسلسل دو بار 10 سال تک صدر کا عہدہ سنبھالا۔ وزیراعظم شیخ حسینہ، چیف جسٹس ایچ ایف صدیقی، نئے صدر کی اہلیہ ربیکا سلطانہ اور سبکدوش صدر کی اہلیہ راشدہ خانم بھی موجود تھیں۔ تقریب کی نظامت کیبنٹ سیکرٹری محبوب حسین نے کی۔ عوامی لیگ کے امیدوار شہاب الدین 13 فروری کو بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے۔