ناسا کا اسپیس ایکس کارگو خلائی جہاز سائنسی نمونوں کے ساتھ زمین پر واپس لوٹے گا
لاس اینجلس، اپریل۔ناسا کا اسپیس ایکس کارگو خلائی جہاز ہفتہ کے روز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے روانہ ہونے والا ہے، جس میں سائنسی تحقیق کے نمونے اور ہارڈ ویئر نمونے زمین پر لایا جائے گا۔ ایجنسی نے بدھ کے روز کہا کہ یہ خلائی جہاز سنیچر کے روز ایسٹرن ٹائم کے مطابق صبح 11:05 بجے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے روانہ ہو گا اور اسٹیشن سے محفوظ فاصلے پر جانے کے لیے اپنے تھرسٹرس کو فائر کرے گا۔ زمین کے مدار میں دوبارہ داخل ہونے کے بعد، خلائی جہاز فلوریڈا کے ساحل پر پیراشوٹ کی مدد سے اترے گا۔ناسا کے مطابق، کارگو خلائی جہاز سطح زمین پر تقریباً 4,300 پاؤنڈ سامان اور سائنسی نمونے لے کر آئے گا جن سے خلائی اسٹیشن کے مائیکرو گریویٹی ماحول کے بارے میں تجربے فراہم ہوں گے۔