اروناچل پردیش میں کورونا کے 49 نئے معاملے، ایک کی موت
ایٹانگر، ستمبر۔اروناچل پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 49 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔اس دوران 29 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہوئے اور ایک مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ریاست میں اب تک 54،444 لوگ اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ریاست میں رپورٹ ہونے والے نئے معاملوں میں سے 12 معاملے لوہت ضلع میں اور 8 لوئر دیبانگ وادی میں درج ہوئے۔ جبکہ لوئر سبانسیری ، نامسائی اور تیرپ میں پانچ اور ایٹانگر کیپیٹل کمپلیکس میں چار معاملے درج ہوئے۔ نئے معاملوں میں سے 24 لوگوں میں اس وبا کی علامت ظاہر ہورہے ہیں جبکہ 25 لوگ میں اس کی علامات ظاہر نہیں ہورہے ہیں۔ریاست میں اب تک 53،831 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ایک ہی وقت میں ریاست میں 338 فعال کیسز ہیں جن میں سے 291 ہوم کورنٹائن میں ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 8،686 افراد کو کورونا ویکسین کی خوراک دی گئی۔ اب تک ریاست میں 11.64 لاکھ افراد کو ویکسین کی خوراک دی جا چکی ہے۔