برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے مس کنڈکٹ پینل کی رولنگ کی منسوخی کی جنگ جیت لی

لندن ،مارچ۔ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے مس کنڈکٹ پینل کی رولنگ کی منسوخی کے لیے قانونی جنگ جیت لی۔ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے قانونی جنگ جیت لی۔ جس سے ایک فیصلہ منسوخ ہوگیا، جس سے ایک افسر کو اپنا جاب قرار رہنے کی اجازت مل گئی تھی، جس نے اپنا وارنٹ کارڈ دکھایا تھا اور ایک تنہا خاتون جوگر کو ہراساں کیا تھا۔ سینٹرل لندن میں تعینات پی سی آفتاب کو مئی 2021ء￿ میں ایک خودمختار پینل نے فاش بدعملی کا مجرم پایا تھا۔ تاہم اسے برطرف کرنے کے بجائے حتمی تحریری وارننگ دی گئی تھی۔ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے کامیابی کے ساتھ ہائی کورٹ کے ایک جیوڈیشنل ریویو کے ذریعے فیصلے کو چیلنج کیا، جسے فورس کی چیف کانسٹیبل لوسی ڈی ارسی نے یادگار رولنگ قرار دیا جو انصاف میں خواتین کی پولیسنگ میں اعتماد کو بحال کرنے کے موقع پر ان کے عقیدے کو محفوظ کرتا ہے۔ جمعہ کو تحریری رولنگ میں جج چارلس بیگوٹ کے سی نے مس کنڈکٹ پینل کے فیصلے کو غیر معقول قرار دیا اور اسے منسوخ کردیا۔ پی سی آفتاب کو فورس سے باقاعدہ طور پر برطرف کردیا گیا ہے۔ چارلس بیگوٹ نے کہا ہے کہ پولیسنگ میں عمران آفتاب جیسے شخص کے لیے کوئی جگہ نہیں اور اس لیے ہم خودمختار پینل کے فیصلے کو منسوخ کرنے میں پرعزم ہیں، جس نے اسے ایک پولیس افسر کی حیثیت سے اپنا کردار برقرار رکھنے کی خواتین کے لیے خطرہ بننے کے باوجود اجازت دی تھی۔ بدعملی کی سماعت کے دوران بتایا گیا تھا کہ15اپریل2020ء کو پی سی آفتاب نے ڈیوٹی پر نہ ہونے کے دوران اپنی کار پارک کی اور جوگر کے پاس پہنچ کر کارڈ دکھانے سے قبل اس سے بات کرنے کی کوشش کی جو جنسی مقصد کے لیے اپنی پوزیشن کے غلط استعمال کی کوشش تھی۔ پینل نے تسلیم کیا کہ اس نے اپنی شکار کورام کرنے کی کوشش میں اپنا وارنٹ کارڈ دکھایا جبکہ کہا کہ وہ موٹی ہونے کے باعث ایشیائی نظر آتی ہے اور گلے لگنے کے لیے کہا۔ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے کہا ہے کہ یہ انتہائی غیر مناسب تھا اور اس سے حکومت کے سماجی فیصلے کی گائیڈ لائنز کی نفی ہوتی ہے جو اس وقت نافذ تھی، اس کی شکار خاتون نے اپنے دوست کو اس وقت ٹیکسٹ کیا اور مدد کرنے کے لیے کہا۔ برٹش ٹرانسپورٹ پولیس نے انے جیوڈیشل ریویو میں دلیل دی کہ پینل کے رویے کی سنگینی کو سمجھنے میں ناکام رہی۔ آفتاب نے ہائی کورٹ میں جواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ وقت کا نشانہ ہے، جس میں آج ہم جی رہے ہیں۔ تاہم جج نے فیصلہ دیا کہ اس کے رویے کا ایک معقول تادیبی نتیجہ ہوسکتا ہے اور پولیس یہ محسوس کرنے میں درست ہے کہ یہ کارروائیاں تنہا خواتین کے ساتھ مدد پولیس افسران کے رویے کے بارے میں حقیقی اور موجودہ قومی خدشے کی پکڑ کرتی ہیں۔ جج نے لکھا ہے کہ انہوں نے ہوم آفس کو لکھا ہے کہ وہ خودمختار پینل کے بدعملی ثابت کرنے کی صورت میں افسران کو برطرف کرنے کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے چیف کانسٹیبلز کو اختیار دیں۔

Related Articles