شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ کے ایک گاؤں میں اسلحہ وگولہ بارود ضبط:پولیس
سری نگر، مارچ۔ پولیس نے شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ کے ہانگنی کوٹ علاقے میں جنگجوؤں کی ایک کمیں گاہ کو تباہ کرکے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہندوارہ پولیس نے 11 مارچ کو شالنار ہانگنی کوٹ علاقے میں ایک تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں ایک اے کے47 رائفل، 2 میگزین، 75 گولیاں، 10 گرینیڈ،26 یو بی جی ایل گرینیڈ، 8 یو بی جی ایل بوسٹرس،5 راکٹ شیل اور 3 راکٹ بوسٹرس شامل ہیں۔پولیس ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ولگام میں ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔