اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں 0.70 فیصد تک کا اضافہ
ممبئی، مارچ ۔عالمی بازار سے مثبت اشارے کے ساتھ ساتھ یوٹیلٹیز، پاور، آئل اینڈ گیس اور انرجی جیسے گھریلو شعبوں میں خریداری سے اسٹاک مارکیٹ میں آج 0.69 فیصد تک کا اضافہ ہوا۔بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 415.49 پوائنٹس کے اضافے سے 60224.46 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 117.10 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17711.45 پوائنٹس پر 60 ہزار کا ہندسہ عبور کر گیا۔ بی ایس ای میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بھی خریداری رہی، جس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.72 فیصد بڑھ کر 24773.55 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.90 فیصد بڑھ کر 28096.03 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ریئلٹی 0.76 فیصد، میٹل 0.52 فیصد اور کیپٹل گڈز 0.04 فیصد کو چھوڑ کر دیگر تمام گروپوں نے بی ایس ای میں رفتار حاصل کی، بشمول یوٹیلٹی 2.75 فیصد، پاور 2.50 فیصد، آئل اینڈ گیس 1.90 فیصد، آئی ٹی 1.23 فیصد اور ٹیک 1.13 فیصد شامل ہیں۔بی ایس ای پر کل 3772 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 2099 میں تیزی ہوئی جبکہ 1470 میں کمی ہوئی۔ اس دوران 203 میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔عالمی سطح پر چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.19 فیصد کمی کو چھوڑ کر تمام بڑے انڈیکس میں اضافہ ہوا، بشمول جاپان کا نکی 1.11 فیصد، برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای0.42 فیصد، جرمنی کا ڈیکس 0.18 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.17 فیصد۔