ریلائنس آندھرا پردیش میں روزگار کے 50 ہزار نئے مواقع پیدا کرے گی:مکیش امبانی
نئی دہلی/وشاکھاپٹنم، مارچ۔ریلائنس آندھرا پردیش میں 50,000 روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا اور ملک بھر میں آندھرا کے مصنوعات کو پہنچانے کیلئے ریلائنس رٹیل، پردیش میں زراعت، زراعت پر مبنی مصنوعات اور دیگر مصنوعات کی زیادہ سے زیادہ خرید کرے گا۔ ساتھ ہی ہی 10گیگا واٹ سولر پاور پلانٹ میں ریلائنس سرمایہ کاری کرے گا۔ آندھرا پردیش گلوبل انوریسٹ سمٹ 2023 میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش انبانی نے یہ اعلان کیا۔ریٹیل سیکٹر میں انقلاب کا ذکر کرتے ہوئے مکیش امبانی نے آندھرا کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی کی موجودگی میں کہا کہ ریلائنس ریٹیل نے آندھرا پردیش کے 6 ہزار گاؤں میں 1 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ گروسری تاجروں کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ چھوٹے کاروباروں کو ان آلات سے لیس کیا گیا ہے جن کی انہیں ڈیجیٹل دور میں ترقی کی ضرورت ہے۔ ریلائنس ریٹیل نے آندھرا پردیش میں 20,000 سے زیادہ براہ راست اور بڑی تعداد میں بالواسطہ ملازمتیں فراہم کی ہیں۔ریلائنس جیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا کہ جیو ٹرو 5جیکا رول آؤٹ آندھرا پردیش سمیت پورے ہندوستان میں 2023 کے اختتام سے پہلے مکمل ہو جائے گا۔ 40,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے ساتھ، جیو نے ریاست میں سب سے بڑا اور بہترین ڈیجیٹل نیٹ ورک بنایا ہے، جو ریاست کی 98% آبادی کا احاطہ کرتا ہے۔ جیو ٹرو 5جی معیشت کو ایک نئی تحریک دے گا اور بڑے پیمانے پر کاروبار اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔آندھرا پردیش کی بڑی اقتصادی صلاحیت کی تعریف کرتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا کہ ریلائنس پہلی چند ہندوستانی کمپنیوں میں سے ایک ہے جو ریاست کی معاشی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔ ریاست میں، ہم نے اپنے KG-D6 بیسن اور اس کی پائپ لائنوں پر 1,50,000 کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ جلد ہی KG-D6 بیسن ہندوستان کی گیس کی کل پیداوار میں تقریباً 30% حصہ ڈالے گا۔آندھرا پردیش کی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ اس کے پاس شاندار صنعتوں اور صنعت کاروں کی ایک لمبی قطار ہے، خاص طور پر فارما اور انفراسٹرکچر میں اور سب سے بڑھ کر، آندھرا کے پاس ایک وسیع سمندری سرحد ہے جو اسے ایک بلیو اکونومی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے بھروسہ جتایا کہ آندھرا، نئے بھارت کی ترقی کی کہانی میں غیر معمولی کردار ادا کرے گا۔