نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کی جیسلمیر آمد
جیسلمیر، ستمبر۔نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو راجستھان کے پانچ روزہ دورے پر آج جیسلمیر پہنچے۔مسٹر نائیڈو کے فضائیہ کے طیارے سے جیسلمیر پہنچنے پر گورنر کالراج مشر نے پھولوں کا گلدشتہ دیکر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ راجیندر گہلوت، ریاست کے وزیر توانائی ڈاکٹر بی ڈی کلّا، جیسلمیر کے رکن اسمبلی روپا رام، سٹی کونسل کے چیئرمین ہری ولبھ، ڈویژنل کمشنر ڈاکٹر راجیش شرما ، ضلع کلکٹر آشیش مودی ، ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈاکٹر اجے سنگھ وغیرہ نے بھی ان کا استقبال کیا۔اس کے بعد مسٹر نائیڈو سرکٹ ہاؤس پہنچے۔ وہ دو دن جیسلمیر میں قیام کریں گے اور تنوٹ ماتا مندر ، لونگے والا پوسٹ اور سم علاقہ وغیرہ کے پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ اس کے بعد مسٹر نائیڈو جودھپور جائیں گے۔