برطانوی پاؤنڈ میں سرمایہ کاری پر شرح منافع میں اضافہ
لندن،فروری ۔ برطانوی حکومت نے پاؤنڈ میں ایک سال کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 5.75سے بڑھا کر 7 فیصد کر دیا۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاؤنڈ میں 3سال کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 6.25سے بڑھا کر 7.50فیصد کر دیا گیا، جبکہ پاؤنڈ میں 5سال کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 6.50سے بڑھا کر 7.50فیصد کر دیا گیا۔ اسی طرح یورو میں 3 ماہ کیلئے سرمایہ کاری کرنے پر شرح منافع 4.75فیصد سے کم کرکے 4 فیصد کر دیا گیا۔ یورو میں 6 ماہ کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 5 فیصد سے کم کر کے 4.50فیصد کر دیا گیا۔ یورو میں ایک سال کیلئے سرمایہ کاری پر شرح منافع 5.25فیصد سے کم کر کے 5فیصد کر دیا گیا۔ یورو میں 3سال کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 5.50سے بڑھا کر 6.50فیصد کر دیا گیا، جبکہ 5سال کیلئے سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے شرح منافع 5.75 فیصد سے بڑھا کر 6.50 فیصد کر دیا گیا۔