مشرا، گہلوت، وسندھرا کا سنت رویداس کی جیتنی پر نیک خواہشات کا اظہار

جے پور، فروری ۔ راجستھان کے گورنر کلراج مشرا، وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے اور کئی دوسرے لیڈروں نے سنت شرومنی سنت روی داس مہاراج کے یوم پیدائش پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔اس موقع پر مسٹر مشرا نے کہا کہ سنت رویداس کی تعلیمات ہمیں سماجی ہم آہنگی پیدا کرنے اور اونچ نیچ کے فرق کو ختم کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔اس موقع پر مسٹرگہلوت نے عظیم سنت گرو رویداس کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زندگی بھر انسانی خدمت کو اپنا مقصد بنایا، سماجی مساوات، اتحاد اور مساوات کا پیغام دیا۔ ہمیں ان کی تعلیمات اور اقدار کو اپنانا چاہیے اور سب کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔محترمہ راجے نے کہا کہ سماجی ہم آہنگی اور اتحاد کی علامت عظیم سنت گرو رویداس کے یوم پیدائش پرانہیں خراج عقیدت اور سب کو نیک خواہشات۔ گروجی نے اپنے نظریات کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود اور سماجی ترقی کے لیے ہمیں جو راستہ دکھایا، وہ صدیوں تک انسانیت کو ہمدردی اور فلاح و بہبود کے راستے پر چلنے کی ترغیب دے گا۔اس موقع پر سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ سنت روی داس نے اپنی تخلیقات کے ذریعے سماجی اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام دیا۔ اسی طرح کئی دوسرے لیڈروں نے بھی سنت روی داس کوخراج عقیدت پیش کیا۔

Related Articles