گلمرگ میں افروٹ چوٹی پر برفانی تودا گر آیا
دو غیر مقامی سیاح از جان،21 محفوظ جگہ منتقل: حکام
سری نگر،یکم فروری۔شمالی کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں افروٹ چوٹی پر بدھ کے روز ایک بھاری برکم برفانی تودا گر آیا جس کے نتیجے میں دو غیر مقامی سیاح موقع پر ہی از جان ہوئے جبکہ 21 دیگر کو بچاو آپریشن کے دوران محفوظ مقام کی اور منتقل کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق شہر ہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں بدھ کے روز ایک بھاری برکم برفانی تودا گر آیا جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود 25 کے قریب سیاح اس کی زد یں آئے۔معلوم ہوا ہے کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں نے بچاو آپریشن شروع کیا جس دوران 21 سیاحوں کو محفوظ جگہ منتقل کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ دو غیر مقامی سیاح جو برف میں پھنس کر رہ گئے تھے کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی اور دونوں پولینڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ افروٹ چوٹی پر پھنسے ہوئے سبھی سیاحوں کو محفوظ جگہ منتقل کرکے ریسکیو آپریشن اختتام کو پہنچا ۔غیر مقامی سیاحوں کی لاشوں کو پولیس نے تحویل میں لے کر اُن کے اہل خانہ کے ساتھ رابط قائم کیا ۔بتادیں کہ ڈزاسٹر مینجمنٹ نے گلمرگ سمیت وادی کے پہاڑی علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔