راہل گاندھی نے کشمیر میں پنڈتوں کے حالات پر مودی سے جواب طلب کیا

نئی دہلی، جنوری ۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کشمیری پنڈتوں کے معاملے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہیں کشمیری پنڈتوں کے حالات کے بارے میں جواب دینا چاہئے۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے کشمیری پنڈتوں کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا ہے اور ان کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے، جس کی وجہ سے ان کی یہ حالت ہوئی ہے۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم سے جواب طلب کیا آج کشمیری پنڈت بی جے پی حکومت سے پوچھ رہے ہیں کہ آپ نے سیاسی فائدے کے لئے استعمال کرنے کے علاوہ ہمارے لئے کیا کیا ہے؟ ۔

Related Articles