اوڈیشہ میں گرامیا بینک کا کیشیئر غبن کے الزام میں گرفتار

بھونیشور، جنوری ۔ اڈیشہ کی راجدھانی بھونیشور میں اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کے عہدیداروں نے 1.15 کروڑ روپے کے غبن کے الزام میں کالاہانڈی ضلع کے بھوانی پٹنہ سے اوڈیشہ گرامیا بینک کے ایک کیشیئر کو گرفتار کیا ہے۔کالاہانڈی ضلع کے بھوانی پٹنہ سے کٹک ضلع کے نیالی کی پہنگا برانچ پر دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر جعلسازی کے ذریعے 1.15 کروڑ روپے کے غبن کا الزام ہے۔ای او ڈبلیو ذرائع نے بتایا کہ کٹک ضلع کے نیالی میں اوڈیشہ گرامیا بینک کی پہنگا برانچ کے کیشیئر ملزم بنشی دھر مانجھی کو تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 409/467/120-بی کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ اسے اتوار کو جے ایم ایف سی، نیالی، کٹک کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ذرائع کے مطابق، مانجھی کو کٹک کے اوڈیشہ گرامیہ بینک کے ریجنل منیجر جتیندرا ناتھ سارنگی کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ کیس کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مانجھی نے 24 مئی 2021 سے 19 مئی 2022 تک اڈیشہ گرامیا بینک، پہنگا برانچ کے کیشیئر کے طور پر اور 20 مئی 2022 سے 23 مئی 2022 تک بنیش پور برانچ کے کیشیئر کے طور پر کام کیا تھا۔ اپنی مدت کار کے دوران مانجھی بینک صارفین سے موصول ہونے والی نقد رقم کو ان کے متعلقہ کھاتوں میں جمع نہ کر کے عوام کے پیسے ہڑپ کر لیتا تھا۔اس کے علاوہ، وہ غیر قانونی طور پر ایس ایچ جی گروپوں کے اکاؤنٹس سے رقم اپنے ذاتی اور دیگر اکاؤنٹس میں منتقل کر رہا تھا۔ساتھ ہی ماجھی نے ان کے علم میں لائے بغیر بینک صارفین کے اکاؤنٹس کے حوالے سے اے ٹی ایمز بھی جاری کیے ہیں اور مذکورہ اکاؤنٹس سے بینکنگ ٹرانزیکشنز اور بینک میں جمع کرائی گئی صارفین کی رقم کے غبن کے لیے انہی اے ٹی ایمز کو استعمال کررہا تھا۔ملزمان کی جانب سے غبن کی گئی کل رقم تقریباً 1.15 کروڑ روپے ہے۔اس کیس میں ملزم معطلی کے بعد مفرور تھا۔ اس کے قبضے سے صارفین کے اے ٹی ایم کارڈ جیسے قابل اعتراض مواد ضبط کئے گئے ہیں۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔

Related Articles