امریکہ اور جاپان نے خلائی سائنس تعاون کو فروغ دینے کے معاہدے پر کئے دستخط

واشنگٹن، جنوری .امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور جاپانی وزیر خارجہ یوشیماسا ہیاشی نے جمعہ کو دونوں ممالک کے درمیان خلا میں مزید تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔مسٹر بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ پرامن مقاصد کے لیے چاند اور دیگر اجرام فلکی سمیت بیرونی خلا کی تلاش اور استعمال میں تعاون کے لیے فریم ورک معاہدہ خلا میں کئی برسوں کے پرامن اور نتیجہ خیز تعاون پر مبنی ہے اور سائنسی پیشرفت اور انسانی خلائی تحقیق آگے بڑھنے کے لیے ہمارے مشترکہ وژن کی نمائندگی کرتی ہے۔مسٹر بلنکن اور مسٹر ہیاشی نے ناسا کے سربراہ بل نیلسن اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کے ساتھ دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ لیڈروں نے امریکہ-جاپان خلائی تعاون کی تاریخ اور مستقبل کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔مسٹر بلنکن نے کہا کہ امریکہ اور جاپان نے اس معاہدے کو آگے بڑھانے کے لیے مارچ 2023 میں خلائی مذاکرات کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

Related Articles