وزیر اعظم نے گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے پر آر آر آر ٹیم کو مبارکباد دی

نئی دہلی، جنوری۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بہترین اوریجنل گانے ’ناٹو ناٹو‘ کے لیے گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے پر آر آر آر کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ آر آر آر مووی کے ایک ٹویٹ مشترک کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛ ایک بہت ہی خاص کامیابی! ایم ایم کیراوانی، پریم رکشیت، کالا بھیروا، چندربوس، راہل سپلی گنج کو مبارکباد۔ میں ایس ایس راجامولی، جونیئر این ٹی آر، رام چرن اور آر آر آر مووی کی پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ اس باوقار اعزاز سے ہر ہندوستانی کا سرفخر سے بلند ہوا ہے۔

Related Articles