جی 20ممالک کا ایک اجلاس کلکتہ میں منعقد

ممتا بنرجی نے بائیں محاذ حکومت کی سخت تنقید کی

کلکتہ ،جنوری۔ جی 20گروپ آف ممالک کے سالانہ سربراہی اجلاس کا ایک اجلاس کے افتتاحی تقریب میں ممتا بنرجی نے بائیں بازوں کی سابقہ حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بائیں بازو کے نظریے کے خلاف جدوجہد کی ہے ۔میں نے دیکھا ہے کہ (بائیں بازو کے دور میں) معاشی ترقی نہیں ہوئی تھی۔ میں فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ ہمارے دور میں (ترنمول دور میں) ریاست کی جی ڈی پی میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ راجرہاٹ کے کنونشن سنٹر میں یہ سیشن دن بھر جاری رہا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اجلاس کا افتتاح کیا۔ کانفرنس کے آغاز میں وزیراعلیٰ کے علاوہ چیف سیکرٹری اور کئی محکموں کے سیکرٹریز موجود تھے۔ سیشن کی ابتدائی تقریر میں وزیر اعلیٰ نے ریاست کی کئی سماجی تحفظ کی اسکیموں پر روشنی ڈالی۔ کنیا شری، سوتھ ساتھی، لکشمی بھنڈار سمیت کئی پروجیکٹ سے متعلق تفصیل سے ممتا بنرجی نے بات کی ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ہم نے 1.20کروڑ سیلف ہیلپ گروپس بنائے ہیں۔ ہم حکومت کی جانب سے گھر گھر پہنچ رہے ہیں۔ ہمیں مرکزی حکومت کی طرف سے پہلا ایوارڈ بھی ملا ہے۔ ہمیں کنیا شری کے لیے راشٹرپنج ایوارڈ ملا ہے۔ہم طلبا کو سائیکل دے رہے ہیں۔ ہم ان خواتین کے بینک کھاتوں میں رقم بھیج رہے ہیں جو کام نہیں کر رہی ہیںوزیراعلیٰ نے یہ بھی بتایا کہ ترنمول دور میں ریاست میں چھوٹی، درمیانی اور کاٹیج صنعتوں میں سرمایہ کاری سب سے زیادہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف چھوٹی اور کاٹیج صنعتوں میں ہی ریاست میں ایک کروڑ 20 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔ہندوستان اس سال 18ویں G20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ جی 20 کانفرنس دسمبر سے ہندوستان میں منعقد ہوگا۔ جی 20 کے رکن ممالک وہاں شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس کے دو پروگرام کوکتہ میں منعقد ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق کانفرنس پیر سے نیو ٹاؤن کے کنونشن سینٹر میں شروع ہوا۔ اگرچہ G-20 کا اجلاس ہوا لیکن اس دن صرف سرکاری سطح کے نمائندے ہی شہر آئے۔ مرکزی وزیر ارجن منڈا کل، منگل کو G-20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے والے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ملک اور بیرون ملک کے مختلف نمائندوں سے ملاقات کی۔

Related Articles