اکشے کمار نے یوگی سے ملاقات کی
ممبئی، جنوری ۔بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے جمعرات کو اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔اکشے نے مسٹر آدتیہ ناتھ سے یہاں ایک ہوٹل میں ملاقات کی۔ اداکار نے ان سے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘رام سیتو دیکھنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اتر پردیش فلم سٹی کے افتتاح کے منتظر ہیں اور نئے فلم سٹی پروجیکٹ کو لے کر انڈین فلم انڈسٹری میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ یہ فلم سٹی ہندی فلم انڈسٹری کے لیے ایک بہتر آپشن ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر آدتیہ ناتھ نے کہا کہ فلمیں عوامی بیداری پیدا کرنے اور سماجی اور قومی مقاصد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم سازوں کو موضوع کا انتخاب کرتے وقت سماجی اور قومی شعور کے مسائل کو مدنظر رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت جلد ہی ایک نئی فلم پالیسی کو سنگل ونڈو کلیئرنس سسٹم کے ساتھ نافذ کرے گی، جس سے اتر پردیش کا فلم سٹی عالمی معیار کا ہوگا۔