ایس ایف ایس ایس کے مستفیدین کو اوڈیشہ میں 5 کلو چاول مفت ملے گا: نوین

بھونیشور، جنوری۔اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے کہا کہ ریاستی فوڈ سیکیورٹی اسکیم (ایس ایف ایس ایس) کے استفادہ کنندگان کو جنوری سے ایک سال کے لیے پانچ کلو چاول مفت فراہم کیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق ریاستی حکومت اب جنوری 2023 سے دسمبر 2023 تک 12 ماہ کی مدت کے لیے ایس ایف ایس ایس مستفیدین کو پانچ کلو چاول مفت فراہم کرے گی۔سرکاری ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ اس سلسلے میں سرکاری خزانے سے کل 185 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ریاستی حکومت اکتوبر 2018 سے ‘اسٹیٹ فوڈ سیکیورٹی اسکیم’ کے تحت ایک کلو چاول فراہم کر رہی تھی۔ باقی رہ جانے والے اہل مستفیدین کو پانچ کلو گرام چاول فی شخص ماہانہ تقسیم کیا جاتا ہے۔ اب اسے مفت فراہم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ریاست میں کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران ان مستفیدین کو گزشتہ 28 مہینوں میں اضافی چاول اور دالیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایکٹ اور اسٹیٹ فوڈ سیکیورٹی اسکیم (ایس ایف ایس ایس) کے تحت ہر خاندان کو دو بار 1000 روپے نقد ترغیبی رقم بھی فراہم کی گئی۔

 

Related Articles