بنڈی سنجے نے آیپا سوامیوں پر پولیس لاٹھی چارج کی مذمت کی
حیدرآبادیکم جنوری۔تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے آیپا سوامیوں پر پولیس کے لاٹھی چارج کی مذمت کی۔ انہوں نے پولیس کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا جنہوں نے آیپا سوامیوں پر لاٹھی چارج کیا۔ انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی طلبہ لیڈر نریش کی جانب سے ایپا سوامیوں کے خلاف کئے گئے نامناسب ریمارکس کی مذمت کی بنڈی سنجے نے سوال کیا کہ وزیر اعلیٰ نے اب تک اس معاملہ پر کوئی ردعمل کیوں ظاہر نہیں کیا ہے؟ شمالی ہندوستان کے کسی دور افتادہ گاؤں میں کہیں چھوٹا سا واقعہ پیش آنے پر ٹویٹ کرنے والے وزیراعلی نے اب تک اس معاملہ پر کوئی ردعمل کیوں ظاہر نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو برادری سوال کر رہی ہے کہ سچے ہندو ہونے کا دعویٰ کرنے والے وزیراعلی کہاں چھپے ہیں؟