عارف خان نے ریاست کے عوام کو نئے سال کی مبارکباد دی
ترواننت پورم، دسمبر۔ کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے ہفتہ کو ریاست کے لوگوں کو نئے سال کے موقع پر مبارکباد دی۔ اپنے مبارکبادی پیغام میں گورنر نے کہا، ’’میں کیرالہ کے لوگوں اور بیرون ملک میں رہنے والے کیرالہ کے لوگوں کو نئے سال پر مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی خوشحالی کی تمنا کرتا ہوں۔ میری آرزو ہے کہ سال 2023 کیرالہ کی ترقی کے لیے ہمارے خیالات اور کوششوں کے اتحاد کو مضبوط کرے اور نیا سال ہماری ریاست میں سب کے لیے خوشحالی، مساوات اور بھلائی چارہ لے کر آئے۔