دھنکھڑنے پرکاش پرب کی مبارکباد پیش کیا
نئی دہلی، دسمبر۔نائب صدر جگدیپ دھنکھڑنے سکھوں کے دسویں گرو گووند سنگھ جی کے پرکاش پرب کے پرمسرت موقع پر تمام عوام کو مبارکبادپیش کی۔مسٹردھنکھڑ نے جمعرات کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ گرو گوبند سنگھ جی ملک کے عقیدے اور اقدار کے محافظ تھے۔ ان کے ذریعے خالصہ پنتھ سماجی ہم آہنگی، خدمت اور قوم کے ثقافتی اتحاد کی بہترین مثال ہے۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا،”میں دسویں گرو گوبند سنگھ جی کے پرکاش پرب کے پرمسرت موقع پر تمام عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔“مسٹردھنکھڑ نے کہا کہ سماج کے اتحاد، سالمیت اور جامع ترقی کے لیے گرو گوبند سنگھ جی کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنا چاہیے۔