توہین عدالت کیس میں ڈی جی پی اشوک کمار کو نوٹس

نینی تال، دسمبر۔اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے ریاست کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) اشوک کمار کو سڈکول بھرتی گھپلہ معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں دیے گئے حکم کی تعمیل نہ کرنے پر توہین کا نوٹس جاری کیا ہے۔سینئرجج جسٹس سنجے کمار مشرا کی بنچ نے الموڑہ کے رہائشی پرکاش پانڈے کی توہین کی عرضی پر گزشتہ ہفتے جمعہ کو سماعت کے بعد نوٹس جاری کیا ہے لیکن حکم کی کاپی آج موصول ہوئی ہے۔مسٹر پانڈے کی طرف سے دائر توہین عدالت کی عرضی میں کہا گیا تھا کہ ریاست میں سڈکول میں 2016-17 میں مختلف عہدوں پر کی گئی بھرتی میں بے ضابطگیاں سامنے آئی تھیں۔ حکومت کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات پولیس برانچ کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس آئی ٹی) کو سونپی گئی تھی، لیکن آج تک تحقیقات مکمل نہیں ہوسکی۔اس معاملے کو درخواست گزار کی جانب سے ایک پی آئی ایل کے ذریعے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ ہائی کورٹ نے 16 فروری 2022 کو ایک حکم جاری کرتے ہوئے ایس آئی ٹی کو تین ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی۔ عرضی گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ آٹھ ماہ گزر جانے کے باوجود ایس آئی ٹی کی جانچ مکمل نہیں ہو سکی۔ درخواست گزار کی جانب سے ڈی جی پی اشوک کمار کو اس معاملے میں فریق بنایا گیا ہے۔ایڈوکیٹ دھرمیندر برتھوال اور ایڈوکیٹ اجے بہوگنا نے کہا کہ بنچ نے ڈی جی پی سے توہین عدالت کیس میں نوٹس جاری کرکے جواب دینے کو کہا ہے۔

Related Articles